عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

20 سے زائد زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، کئی کی حالت تشویشناک

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس میں آتشزدگی کے باعث 22 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

سعودی ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثہ عسیر ریجن میں عقبہ کے مقام پر پیش آیا، حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں مختلف ممالک کے اقامہ ہولڈر شہری سوار تھے۔

مزید جانیے : کیاوزٹ پر سعودی عرب جانے والے حج کرسکتے ہیں؟

سعودی عرب میں بس حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو زخمی افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس میں سعودی اور دیگر غیر ملکی سوار تھے، جو عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جا رہے تھے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی مکہ المکرمہ جانے والی بس کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 18 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین میں تصاویر بنانے والوں کےلیے تنبیہ جاری؟

اس سے قبل سنہ 2019 میں مکہ مکرمہ مدینہ منورہ روڈ پر بس اور گاڑی میں تصادم کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔

TRAFFIC ACCIDENT

BUS ACCIDENT

Umrah Pilgrims

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div