تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی 66 رنز سے کامیابی

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 66 رنز سے کامیابی حاصل کرلی تاہم افغانستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 19 ویں اوورز میں 116 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور اسے میچ میں 66 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شارجہ میں کھیلی جا رہے پاک افغان ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افتخار احمد 31، کپتان شاداب خان 28 اور عبداللہ شفیق 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم نے 13 اور طیب طاہر نے 10 رنزسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 جبکہ کپتان راشد خان، محمد نبی، فضل الحق فاروقی، فرید احمد اور کریم جنت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اعظم خان اور نسیم شاہ کی جگہ افتخار احمد اوروسیم جونیرکوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

uae

pakistan cricket

t20 series

Pakistan Afghainstan Series

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div