عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کی مشکلات مزید بڑھنے لگیں
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کی موقع پر دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا پولیس نے دفعہ144 کی خلاف ورزی پر سرکار کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے 35 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے قریب 40 سے50 افراد نے نعرے بازی کی۔ منع کرنے کے باوجود نعرے بازی کی جاتی رہی۔

خیال رہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف پر تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو 6 اپریل تک چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار سے روکتے ہوئے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہونے تک ہائیکورٹ میں ہی ضمانت کیس سنا جائے گا۔

ImranKhan

islamabad police

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div