امریکا، مسلح لڑکی کی فائرنگ، 3 بچوں سمیت 6 ہلاک
امریکا کے ایک سکول میں مسلح لڑکی نے بچوں سمیت 6 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکا کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ مرنے والوں میں تین بچے جبکہ تین سٹاف کے اہلکار تھے۔
ریاستی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسلح لڑکی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ہے۔ لڑکی نو عمر ہے، لڑکی متعدد گولیاں چلاتے ہوئے عقبی دروازے سے سکول میں داخل ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکول میں عملے کے تقریباً 33 افراد اور 260 طلبہ ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ شروع ہونے کے بعد بہت سے طلبہ کو سکول یونیفارم میں عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ علاقے کے دیگر سکول احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈاؤن میں چلے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس سمیت ایف بی آئی اہلکاروں متعلقہ جگہوں کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔