اہلیہ ایمن گھر میں کھانا خود بناتی ہیں، منیب بٹ کا انکشاف
پاکستان کی مشہور اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ 2018ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں نے شوبز کیریئر میں کافی اچھا وقت گزارا جبکہ ان دونوں کی تین سالہ بیٹی ہے جس کا نام امل منیب ہے۔
دونوں کے بارے میں کافی مشہور ہے کہ کوئی بھی بات کرنے سے ہچکچاتے نہیں ہیں جبکہ ایک دوسرے سے کافی محبت کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے ایک رمضان شو میں شرکت کرتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بتایا کہ ہم اپنے گھر میں باورچیوں کی خدمات حاصل نہیں کرتے کیونکہ یہ ہمارے خاندان کا اصول ہے، اس کے لیے ہمارے گھر کی ہی خواتین ہی کھانا پکاتی ہیں، اسی وجہ میں ہم اہلیہ کے ہاتھوں بنے ہوئے کھانے سے کافی جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں، ڈھول والا سحری کے وقت شادی کے جذبات جگا دیتا ہے، علیزے شاہ
دوران انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ میری اہلیہ ایمن ہمارے گھر کا کھانا خود پکاتی ہیں، ایسی چیزوں سے شوہروں کا اپنی بیویوں کے ساتھ محبت کا اظہار کافی بڑھ جاتا ہے۔ میری اہلیہ ایمن اچھا کھانا پکاتی ہے، جب گھر کی خواتین کھانا تیار کرتی ہیں تو گھر والے اُسے ترجیح دیتے ہیں، باورچی یا نوکرانیوں کے تیار کردہ کھانوں میں ویسے ذ ائقے نہیں ہوتے جیسے ہماری خواتین کے تیار کردہ کھانوں میں ہوتے ہیں۔
اپنے انٹرویو کے دوران منیب بٹ نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک قیمتی اور قدیمی روایت ہے، جسے زندہ رکھنا چاہیے، کیونکہ اس طرح کے اقدام سے پیار اور محبت پروان چڑھتی ہے۔