زمان پارک کےباہر پی ٹی آئی کیمپوں میں بجلی چوری پکڑی گئی
بجلی کی پڑتال کیلئے بلارکاوٹ رسائی دی جائے، لیسکو نے نوٹس جاری کر دیا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کےباہر پی ٹی آئی کیمپوں میں بجلی چوری پکڑی گئی، جس پر لیسکو نے زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرشکایت موصول ہونے پرلیسکو جی اوآر سب ڈویژن نے کارروائی کی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک کی سکیورٹی نےلیسکوکی ٹیم کو پڑتال سےروک دیا تاہم لیسکو کوزمان پارک کی بجلی کی پڑتال کرنے کی بلارکاوٹ رسائی دی جائے۔
لیسکو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کی شکایت درست ہونےپرقانونی کارروائی کی جائےگی۔
LESCO
Zaman Park electricity theft
تبولا
Tabool ads will show in this div