ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود بھی رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
<p>File photo</p>

File photo

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک/ جروی ابر آلود رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پاراچنار،مری ، راولاکوٹ میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پاراچنار 10 پنجاب میں مری 6، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سکرنڈ، حیدرآباد، مٹھی اور ٹنڈو جام میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div