کنڈیارو کے اساتذہ10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کی تحصیل کنڈیارو کے پرائمری اساتذہ 10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔
کنڈیارو کے پرائمری اساتذہ نے 10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیس کے سامنے احتجاج کیا،احتجاج کرنے والے اساتذہ ٹریزری افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
مظاہرین کا کہناتھا ہائی کورٹ اور سیکریٹری تعلیم کےاحکامات کے باوجود اساتذہ تنخواہیں نہ دینا قانون شکنی ہے۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ مورو، نوشہرو فیروز، بہریا اورمحرابپور کے اساتذہ سے بھاری رشوت لیکر آئی ڈی بنا کر تنخواہیں جاری کی گئی ہیں،کنڈیارو کے 265اساتذہ سے پانچ سے آٹھ ہزار فی ٹیچر رشوت مانگی جارہی ہے ۔
کنڈیارو تحصیل کے اساتذہ کو تنخواہیں نہ دینا قانون شکنی ہے ،ڈسرکٹ اکائونٹس آفیس پرائیوٹ مافیاز کے حوالے کیا گیا ہے ۔
اساتذہ نے اعلان کیا کہ فوری طور پرکنڈیارو کے اساتذہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں ورنہ تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرینگے ۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر امجد مغل کی جانب سے موقف دینے سے معذرت کی گئی ہے۔