ایران، سعودی وزرائے خارجہ کا رمضان میں ملاقات پر اتفاق

فیصل بن فرحان اور حسین امیر عبد اللہ کے درمیان چند روز کے دوران دوسری مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ
Mar 27, 2023
<p>File photo</p>

File photo

چین کی ثالثی کے بعد دونوں بڑے مسلم سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے رمضان المبارک کے مہینے میں ہی ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہ کو فون کیا اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق دوںوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی یہ چند روز کے دوران دوسری مرتبہ ٹیلی فون پر بات چیت ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بات چیت کے دوران چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں کئی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزرائے خارجہ نے رمضان کے مہینے میں ہی دوطرفہ مذاکرات پر بھی اتفاق کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، ایران نے 11 مارچ کو چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان نے چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سات برس سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فیصلے پر دنیا کے مختلف ملکوں کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں سفارت خانے پر ہونے والے حملے کے بعد ایران سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ اس سے قبل ریاض نے شیعہ عالم نمر باقر النمر کو سزائے موت دی تھی جس کی ایران نے مذمت کی تھی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div