افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست پر طالبان کا بیان بھی سامنے آگیا

افغان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی

افغان کرکٹ ٹیم کی پہلی مرتبہ پاکستان کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں فتح پر طالبان حکام نے بھی اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی پر افغانستان کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ افغانستان نے 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ آج متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

T20i

AFGHAN TALIBAN

AFGHANISTAN VS PAKISTAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div