روپے کے مقابلے امریکی ڈالر دوبارہ مہنگا

آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدے، چین کی طرف سے 2 ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کے بعد روپیہ کی قدر بحال ہونے کا امکان
<p>File photo</p>

File photo

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈیڑھ روپے مہنگی ہو کر 285 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدے اور چین کی طرف سے دو ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کیے جانے کے بعد امکان ہے جلد روپیہ کی قدر بحال ہو جائیگی تاہم غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر تگڑا ہو رہا ہے، آئندہ کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div