حرمین شریفین میں تصاویر بنانے والوں کے لیے تنبیع جاری
وزارت حج و عمرہ نے نے واضح کیا ہے کہ دو مقدس مساجد میں فوٹوگرافی کے آداب میں دوسروں کو ان کی اجازت کے بغیر نہ دکھانا شامل ہے۔
دوسروں کو بغیر اجازت مت دکھائیں، عبادت کرتے فلم بندی نہ کریں، تصویر کے لیے بھیڑ لگانے سے گریز کریں۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین میں تصاویر اتارنے والوں کو کہا ہے کہ انہیں تصاویر اتارتے ہوئے آداب کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا کی سائیٹ ٹویٹر پر بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں جگہ کے تقدس کو مدنظر رکھاجانا چاہیے ، اس لیے ہمارے پاس فوٹوگرافی کے آداب ہیں ، ہم دوسروں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتے ہیں ۔
وزارت حج و عمرہ نے نے واضح کیا ہے کہ دو مقدس مساجد میں فوٹوگرافی کے آداب میں دوسروں کو ان کی اجازت کے بغیر نہ دکھانا شامل ہے۔
عبادت کے متعلق فلم بندی میں مشغول نہ ہونا ہوگا ۔ تصویر کے لیے رکنے سے بھی گریز کرنا ہوگا ہجوم کا باعث نہ بنیں ۔
تبولا
Tabool ads will show in this div