کیاوزٹ پر سعودی عرب جانے والے حج کرسکتے ہیں ؟
سعودی عرب میں وزٹ ویزے کے قانون و ضوبط پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے ، قانون کے مطاب قوزتٹ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنا لازمی ہے۔
سعودی عرب میں فیملی وزٹ ویزے دو طرح کے جاری کیے جاتے ہیں ، ایک ویزا سنگل انٹری ہوتا ہے جس کی مدت ایک سو اسی دن ہوتی ہے۔
دوسرا ویزا جسے ملٹی پل انٹری ویزا کہتے ہیں اس کی مدت ایک برس ہوتی ہے ، اس ویزے پر آنے والے ایک سو اسی دن ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنے کے بعد دوبارہ اسی ویزے پر مملتک ٓکر مزید چھ ماہ قیام کرسکتے ہیں۔
وزٹ ویزے پر آنے والے حج پرمٹ کیسے حاصل کرسکتے ہیں ؟ اس کےبارے میں وزارت حج وعمرہ کا کہناتھاکہ وزٹ ویزے پر آنے والے حج ادا نہیں کرسکتے ۔
وزارت حج کی جانب سے وزات ، عمرہ ، ٹرانزٹ اور سیاحتی ویزر پر آنے والوں کے لیے وضاحت کی گئی ہے کہ ان ویزوں پر مملکت ٓنےو الے حج ادا نہیں کرسکتے۔
حج کے لیے بیرون مملکت سے آنے والے حج ویزے پر ہی آکرفریضہ حج ادا کرسکتے ہیں