خاتون کو قتل اور لاش کے ٹکڑے کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ 17 مارچ کو درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس

راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی سے خاتون کی لاش کے اعضاء ملنے کا معمہ حل کرلیا گیا۔ پولیس نے خاتون کو قتل کرنے اور لاش کے ٹکڑے کرکے پھینکنے والے ملزم ٹیپو میر کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم ٹیپو میر نے خاتون حنا کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، پولیس نے نعش کے مختلف علاقوں میں پھینکے گئے ٹکڑوں اور دیگر شواہد کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ کچھ سال سے مقتولہ کیساتھ بات چیت تھی، اب تک کی تفتیش کے مطابق وقوعہ کے روز مقتولہ سے بحث، مباحثے پر ملزم نے اسے بیلچے سے قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت حنا اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو واہ کینٹ سے لاپتہ تھی، اغواء کا مقدمہ تھانہ واہ کینٹ میں 17 مارچ کو درج کیا گیا تھا۔

Rawalpindi

WOMAN MURDER CASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div