نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کیخلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تقرری کیخلاف شیخ رشید احمد کی درخواست مسترد کردی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے کچھ دیر قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نگرں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی سے متعلق درخواست دائر کی، جس پر عدالت عالیہ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت عالیہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید احمد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تقرر درست قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

شیخ رشید نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کو چیلنج کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ محسن نقوی کی تعیناتی قانون کے برعکس ہوئی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات صاف شفاف نہیں، عدالت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیرِاعلی کی تقرری کا مکمل اختیار ہے، نگراں وزیراعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے۔

مزید جانیے: محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنوانا نواز شریف کی بڑی غلطی ہے، شیخ رشید

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق فریقین کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر نگراں وزیراعلی کا تقرر کیا۔

SHAIKH RASHEED

Caretaker CM Punjab

MOHSIN RAZA NAQVI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div