بالی وڈ اسٹار پرینتی چوپڑا کس کو ڈیٹ کررہی ہیں ؟

پرینتی چوپڑا کو بھارتی سیاسی جماعت کے رہنما کے ساتھ دیکھا گیا
<p>Instagram/ parineetichopra</p>

Instagram/ parineetichopra

پرینتی چوپڑا اورعام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں، بالی وڈ ذرائع کے کہنا ہے کہ دونوں کی جلد منگنی ہونے جارہی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا آجکل خبروں میں ان ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ بالی وڈ اداکارہ کو بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے ساتھ دیکھا گیا۔ بالی وڈ رپورٹس کے مطابق دونوں کافی عرصے سے دوست ہیں اور ان کی خاندان بھی اس رشتے کو لیکر بے حد خوش ہیں۔ دونوں کو منیش ملہوترا کے گھر پر ہونے والی ایک تقریب میں بھی ایک ساتھ ہی دیکھا گیا۔

پرینتی چوپڑا اورراگھو چڈھا لندن میں پڑھائی کے دوران سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ پرینتی نے لندن میں مانچسٹر بزنس اسکول سے اپنی تعلیم حاصل کی۔ جبکہ راگھو نے لندن اسکول آف اکنامس سے اپنی پڑھائی مکمل کی۔ ان دونوں نے لندن میں بھارت کی یو کے کی پہلی آوٹ اسٹینڈنگ اچیورز ایوارڈ کی تقریب میں رواں برس جنوری میں شرکت کی اور دونوں نے ہی ایوارڈ حاصل کیا۔

دونوں نے اس وقت تک اپنی کسی بھی تعلق کے حوالے سے تو نہیں بتایا ہے ۔تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ جلد ہی ان دونوں کی منگنی کی تقریب ہونے جارہی ہے ۔ تاریخ کا اعلان ان دونوں کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ بالی وڈ رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی منگنی کی ایک مختصر تقریب رکھی جائیگی۔ جس میں پرینتی اورراگھو کے قریبی دوست اور گھر والے شامل ہونگے ۔

اب کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کے بعد بالی وڈ کی اس نئی بننے والی جوڑی پرپپرازی اور اینٹرینمنٹ رپورٹرز کی گہری نظررکھے ہوئے ہیں۔

Bollywood

Parineeti Chopra

bollywood couple

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div