کشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27سال مکمل

بھارتی فوج نے بہیمانہ تشدد کےبعدشہید کی لاش دریا میں پھینک دی تھی

ممتازکشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27 سال مکمل ہوگئے۔

جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنےوالےجلیل احمد اندرابی شہید انسانی حقوق اورتحریک آزادی کےعلمبردارتھے۔ بھارتی راشٹریا رائفلز کےمیجراوتار سنگھ نے28مارچ 1996 کو جلیل احمد اندرابی کو تفتیش کےبہانےجیل میں بند کر دیا تھا۔

حریت رہنما یاسین ملک دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کیس میں مجرم قرار

دوہفتےبعد ،27 مارچ کوکشمیری حریت لیڈرکی بوری بند لاش سرینگرکےعلاقے کرسوراجباغ کےقریب دریائےجہلم سےملی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جلیل احمد اندرابی پربدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔

اسیر کشمیری حریت پسند رہنما الطاف احمد شاہ بھارتی قید میں جاں بحق

جب یہ بات میڈیا میں آئی تو بھارت نےمیجراوتارسنگھ کوسزادینےکی بجائے امریکافرارکروا دیا۔جلیل احمداندرابی کاماورائےعدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کےمنہ پرطمانچہ ہے۔جلیل احمد اندرابی کو عالمی سطح پرشہید انصاف کا لقب بھی دیا جا چکا ہے۔

Indian occupied kashmir

NARANDRA MODI

Jalil Andrabi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div