پیمرا نےآج اسلام آباد میں ریلیوں اورعوامی اجتماعات کی کوریج پرپابندی عائدکردی
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نےآج اسلام آباد میں تمام ریلیوں،عوامی اجتماعات کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کردی۔
پیمرا کی جانب سےایک روز کےلیےپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق احتجاجی ریلی یا عوامی اجتماع کی لائیو یاریکارڈڈ کوریج نہیں کی جاسکتی،کوریج پرپابندی امن و امان کی صورتحال کےپیش نظرعائد کی گئی ہے۔
عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا آرڈر معطل
پیمراکےنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے 2018 کےاحکامات کی روشنی میں کوریج پرپابندی پیمراآرڈیننس کےسیکشن 27 کےتحت لگائی گئی ہے۔
اسحاق ڈار کےمیڈیا بیانات پر پابندی،وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری
واضح رہےکہ عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کےساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔