دہشت گردی کی روکھتام کےلیے طلباء نے حیرت انگیز سسٹم تیار کرلیا
دہشت گردی کی روکھتام کےلیے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کی طلباء نے حیرت انگیز سسٹم تیار کرلیا۔
انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے قومی ادارہ برائے مصنوعی ذہانت نے ایسا سسٹم تیارکیا ہے جو 50 سے 100 میٹر کی دوری سے ہی خطرے کو بھانپ کر بروقت متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دے گا۔
منتظمین کے مطابق اسلحہ یا کسی بھی مشکوک شخص کی نشاندہی اب سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ منسلک سسٹم سے مصنوعی ذہانت کے ذریعے فورً ہوگی۔
دوسری جانب پولیس لائن دھماکے میں سیکیورٹی لیپس کے بعد خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور کے ریڈ زون میں مصنوعی ذہانت سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا سسٹم سیکورٹی اداروں اورپولیس کو مطلوب دہشت گردوں اور مجرموں کا سراغ لگانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔