روس میں ڈرون حملہ، 3 افراد زخمی
یوکرین کی سرحد سے دور روسی قصبے کے مرکز میں حملہ ہوا، رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، غیر ملکی میڈیا
روس میں ڈرون حملے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی سرحد سے دور ایک روسی قصبے کے مرکز میں ڈرون حملہ ہوا۔ جس سے تین افراد زخمی ہوئے اور تین رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ڈرون کی حقیقت ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔
اس سے قبل روسی حکام نے دعوی کیا تھا کہ یوکرین سے اڑنے والے ڈرون ان کے شہری علاقوں میں اسٹرکچر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
تبولا
Tabool ads will show in this div