سرفراز احمد کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قومی وکٹ کیپر بیٹر کا فلاحی ادارے کا دورہ، مسافر، غریب اور نادار افراد میں سحری و افطاری تقسیم کی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے نعت خواں ہیں اور اکثر اوقات نجی محفلوں سمیت قومی ٹیم کے دوروں کے دوران اپنی خوبصورت آواز سے نعت سناتے دیکھے جاتے ہیں۔

اسی حوالے سے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلاحی ادارے کے کیمپ میں موجود ہیں ، سرفراز نے مسافر، غریب اور نادار افراد کے لیے مفت سحری و افطاری کے لیے قائم کیمپ پر پہنچ کر وہاں موجود مستحق افراد میں سحری تقسیم کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہر رمضان میں مختلف فلاحی اداروں کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

اسی دوران ان کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کرکٹ

sarfaraz ahmed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div