پاک افغان سیریز؛پاکستان ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر

محمد نوازکی جگہ فہیم اشرف کو فائنل الیون میں جگہ دی گئی

افغانستان کےخلاف آج دوسرے ٹی20 کےلیےپاکستان ٹیم نےاپنی پلینگ الیون کااعلان کردیا۔

دونوں ٹیمیں آج شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں شام 9 بجے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی20 میچ کیلئے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا ہے،محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو فائنل الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر، نسیم شاہ اور صائم ایوب شامل ہیں۔

قبل ازیں پہلے ٹی20 میچ میں افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو شکست دی تھی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی فتح تھی۔

واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27مارچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

کرکٹ

Shadab Khan

Pak Afghan series

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div