سندھ کے15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن، غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کا پلڑہ بھاری

پولنگ کے دوران دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی

سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بیشتر پولنگ اسٹیشن میں پیپلزپارٹی کا پلڑہ بھاری ہے

قبل ازیں صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔پولنگ کے دوران دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

سندھ کے15 اضلاع ضلع جیکب آباد،کشمور،شکار پور،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،سکھر،خیرپور،شہید بینظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ،تھرپارکر، حیدرآباد، جامشورواوربدین میں مختلف کونسلزکی کیٹیگریزچیئرمین،وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، جنرل ممبرزکی 90 نشستوں پردوبارہ پولنگ ہوئی۔

وزیراعظم کا صدرمملکت کےخط کابھرپورجواب

پولنگ کے دوران حیدرآباد کےپرائمری اسکول رضیہ سلطانہ کے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آٸی اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم ۔ایک دوسرے پرمکوں اور لاتوں کی برسات کردی، کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے کا پولیس پرووٹرزکو ہراساں کرنے کا الزام ،الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج

چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبر کی 59 میں سے 46 نشستوں کی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں۔ پیپلزپارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 میں سے 8 نشستیں لینے میں کامیاب، دو نشستیں جی ڈی اے کے حصے میں آئیں اور دو پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق قمبرشہداد کوٹ میں یوسی بگودڑو کی نشست پر آزاد امیدوارسلیم چانڈیو پینل1740ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار زاہدمگسی پینل1117ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کوٹ ڈیجی ٹاؤن کمیٹی وارڈ5 میں پیپلزپارٹی چیئرمین بنانے کی پوزیشن میں آگئی جبکہ شکار پور میں ضلع کونسل ممبر کیلئے پیپلزپارٹی کے مختاراحمد اوڈھو241 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

شکارپور می جنرل ممبر کیلئے پیپلزپارٹی کے محمد عمربروہی245ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدواریونس گسن 2ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔

ASIF ALI ZARDARI

BILAWAL BHUTTO

POLLING

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

Sindh Local Government Elections

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div