عمران خان زمان پارک میں محفوظ نہیں تو منصورہ آجائیں، سراج الحق
پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک اور ایوان صدر میں محفوظ نہیں تو وہ منصورہ آجائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان اگر اپنے گھر زمان پارک یا جہاں ان کی حکومت ہے محفوظ نہیں ہیں تو وہ منصورہ آ جائیں یہاں امن ہے ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے مذاکرات کی طرف آئیں۔ الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں۔
عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے 3 مقدمات میں ضمانت منظور
ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو یہ بغاوت ہوگی، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لیں، اب مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
IMRAN KHAN
SIRAJ UL HAQ
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
GENERAL ELECTIONS 2023
تبولا
Tabool ads will show in this div