سستے آٹے کے حصول میں مزید دو افراد جان سے گئے

بھکر میں بزرگ شخص جبکہ جتوئی میں بھی مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ کے دوران بزرگ خاتون چل بسی

بھکر نواحی علا قہ نوتک میں فری آٹا پوائنٹ سے آٹے کے حصول کے لیے آنے والا شخص الٰہی بخش دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ الہی بخش آٹا وصول کر کے جا رہا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

جتوئی میں بھی مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div