اللہ رمضان کے صدقے صندل خٹک، عائشہ ناز کو بربار کردے، حریم شاہ
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت انتہائی کرب ، مشکل اور کٹھن حالات کا سامنا کر رہی ہوں۔ اللہ سے دعا ہے اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بربار کردے۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا تھا۔
انسٹا گرام پر اپنے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ سب سے اپنے چاہنے والوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، اس وقت بہت زیادہ کٹھن، مشکل اور دشوار حالات کا سامنا کر رہی ہوں، تاہم میری چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جرأت اور دلیری کے ساتھ مشکلات حالات کا مقابلہ کر رہی ہوں۔ مشکلات سب پر آتی ہیں، بہادر وہ ہوتا ہے جو مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے، زندگی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، جو بار بار نہیں ملتی۔
حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بددعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک میں بہت کمزور ہوں، میری مدد کرنا، اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بربار کردے، یا اللہ تو سب جانتا ہے، تجھ سے کچھ چھپا نہیں۔ میرے اللہ تو مجھے انصاف دلا دے۔