وزیراعلیٰ گلگت، گورنر پر سکیورٹی دوسرے صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

وزیر اعلیٰ اور گورنر جس صوبے میں جائیں گے وہاں متعلقہ اہلکار سکیورٹی فراہم کرینگے، وزارت داخلہ
<p>File photo</p>

File photo

وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ پر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ملک کے دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی لگا دی۔

یاد رہے کہ گلگت پولیس پر لاہور زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو پروٹوکول کے ہمراہ لینے بھی آئے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور گورنر گلگت ملک کے جس صوبے میں جائیں گے وہاں کے متعلقہ اہلکار سکیورٹی فراہم کرینگے، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div