منظور وسان نے ایمرجنسی کے نفاذ سمیت بڑی بڑی پیشگوئیاں کردیں

کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے، پی پی رہنماء

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت بڑی بڑی پیشگوئیاں کردیں۔ بولے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔

اپنے ایک بیان میں پی پی رہنماء منظور وسان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکشن ہوں مگر حالات بتارہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے، اگر ملک میں دہشتگردی ہوگی اور فنڈز نہ ہوئے تو انتخابات کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے، عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ سیاستدانوں نے عقلمندی سے فیصلے نہ کئے تو ایسے لوگ جیلوں میں جائیں گے جو پہلے کبھی نہیں گئے، رواں سال مختلف سیاسی پارٹیوں میں دھڑا بندیاں بھی ہونا شروع ہوں گی۔

IMRAN KHAN

Predictions

Manzoor wasan

GENERAL ELECTIONS 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div