ایف آئی اے ٹیم بن کر لوگوں کو لوٹنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار

ملزمان سے 10 لاکھ روپے، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، پولیس

لاہور پولیس نے جعلی ایف آئی اے ٹیم بن کر وارداتیں کرنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں جعلی ایف آئی اے ٹیم بن کر وارداتیں کرنے والے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان رات گئے پوش علاقوں میں واقع کال سینٹرز پر ریڈ کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق جعلی ایف آئی اے ٹیم نے چند روز قبل پی آئی اے روڈ پر واقع کال سینٹر پر چھاپہ مارا اور کال سینٹر کے عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، کیمرے و دیگر سامان لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ستوکتلہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی تھی، جس میں آج کامیابی ملی، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، چار پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

LAHORE POLICE

FAKE FIA TEAM ARREST

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div