پیپلزپارٹی کو کسی صورت میئر کراچی نہیں لانے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
الیکشن کمیشن نے 9 یوسیز کے نتائج تبدیل کردیئے
جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کسی صورت میئر کراچی نہیں لانے نہیں دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان بولے کراچی کے شہری 15 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن پر کراچی کی 9 یوسیز کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کردیا، کہا کہ ای سی پی کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، شہر قائد 15 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی بلدیاتی انتخابات:235 یوسیز کے مکمل نتائج جاری، پیپلزپارٹی کو برتری
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کا میئر لانے میں معاونت فراہم کررہا ہے، کسی صورت پیپلزپارٹی کا میئر لانے نہیں دینگے۔
Hafiz Naeem ur Rehman
MAYOR KARACHI
ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)
PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)
تبولا
Tabool ads will show in this div