مفت آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، وزیراعظم

لمبی لائنوں کے مسئلے پر آج میٹنگ کروں گا، شہباز شریف کا سرگودھا میں مفت آٹا سینٹر کا دورہ
Mar 25, 2023

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفت آٹے کی فراہمی اچھی کوشش ہے کسی قسم کی کوباہی برادشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں مفت آٹا تقسیم سینٹر کا دورہ کیا، مستحقین میں آٹا تقسیم کیا، آٹا سینٹرز کی تعداد میں اضافے کا حکم بھی دیدیا۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ آٹے کی مفت فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اچھی کوشش ہورہی ہے مگر لمبی لائن ہیں، آج مسئلے پر میٹنگ کروں گا۔

مزید جانیے : پنجاب: مفت آٹے کا حصول مشکل، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

وزیراعظم شہباز شریف نے سرگودھا میں آٹے کی مفت فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا، شہریوں سے براہ راست ان کی شکایات سنیں، آٹے کا معیار بھی چیک کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آٹا فراہمی میں بدنظمی کی شکایات پر خود دوروں کا آغاز کیا، گزشتہ روز لاہور اور قصور کے اچانک دورے کئے تھے۔

pm shehbaz sharif

FREE FLOUR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div