مارک زکربرگ تیسری بیٹی کے باپ بن گئے

مارک زکربرگ نے اپنی تیسری بیٹی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئرکی۔ انہوں نے بچی کا نام بتاتے ہوئے اسے ’رحمت‘ قرار دیا۔
<p>مارک زکربرگ کی اپنی تیسری بیٹی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر جاری تصویر</p>

مارک زکربرگ کی اپنی تیسری بیٹی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر جاری تصویر

سماجی رابطوں کی مشہور پلیٹ فارم ’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے ننھی مہمان کی آمد کی اطلاع دی۔

مارک زکربرگ نے اپنی تیسری بیٹی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئرکی۔ انہوں نے بچی کا نام بتاتے ہوئے اسے ’رحمت‘ قرار دیا۔

مارک زکربرگ کی اپنی تیسری بیٹی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر جاری تصویر

اس سے قبل پچھلے سال ستمبر میں جوڑے نے ننھے مہمان کی آمد کی انسٹا گرام پر خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ مارک زکربرگ اور ڈاکٹر پریسلا چان 2012ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کی دو دیگر بیٹیوں کی عمریں پانچ اور سات سال کے درمیان ہیں

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div