بگ باس سپر اسٹارز عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

عاصم ریاض اور علی گونی نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کردی

بھارت کے مشہور ریالٹی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنیوالے اداکار اور سوشل میڈیا سیلبریٹیز عاصم ریاض اور علی گونی عمرہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

بھارتی اداکاروں نے جمعہ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی تصویر شیئر کی، جس میں دونوں شوبز اسٹارز کو احرام کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے پیغام میں عاصم ریاض نے ’’رمضان مبارک، اللہ اکبر‘‘ لکھا۔

علی گونی نے بھی اپنی پوسٹ میں سب کو رمضان المبارک کی مبارک دی۔

علی گونی نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں عاصم ریاض کے ساتھ عمرے پر جانے کا اعلان کیا تھا۔

علی گونی لکھتے ہیں کہ یہ میرا بہت بڑا خوب تھا، اب مزید انتظار نہیں ہورہا، مکہ میں میرا پہلا روزہ ہوگا، میں اپنے بچپن کے دوست عاصم ریاض کے ساتھ اپنا پہلا عمرہ کرنے پر بہت خوش ہوں۔

دوسری جانب معروف بھارتی ٹی وی اسٹار حنا خان بھی عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ میں ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ساتھ اُن کی والدہ بھی موجود تھیں۔

انڈیا

umrah

bigg boss

ASIM RIAZ

ALY GONI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div