پنجاب: مفت آٹے کا حصول مشکل، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ میں خاتون بھگدڑ کے دوران جاں بحق
Mar 25, 2023

پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاتون سمیت مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے مقامی میرج ہال میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا گیٹ کھلنے پر بھگدڑ مچ گئی، رش کے باعث 60 سالہ خاتون توازن کھو بیٹھی اور شہریوں کے پیروں تلے آکر جاں بحق ہوگئی۔

مزید جانیے : مفت آٹا کے حصول کی خواہش، ایک اوربزرگ خاتون جاں بحق

ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب بھکر میں آٹا سیل پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے ایپلی کیشن تیار

پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ الٰہی بخش آٹا لے کر جارہا تھا، واپسی پر دل کا دورہ پڑا، لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Punjab govt

FREE FLOUR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div