پاکپتن: جائیداد کے تنازع پر دو بھائیوں سمیت 7 افراد قتل

مقتولین میں دو بھائی، خواتین اور بچے شامل ہیں، پولیس
Mar 25, 2023

پاکپتن میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا، مقتولین میں ملزم کے 2 بھائی، بھابھی اور بچے شامل ہیں۔

پاکپتن کے نواحی گاؤں میں ایک شخص نے جائیداد کے تنازع پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماں، بھائیوں اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سحری کے وقت بھائی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب اور ڈی پی او نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔

پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کیخلاف کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

PUNJAB POLICE

pakpatan

FAMILY MURDER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div