پی ٹی آئی جلسہ: فیصل آباد پولیس کا موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ

مینار پاکستان جلسے کے تناظر میں کارکنوں کیلئے روکنے کے اقدامات
Mar 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے معاملے پر فیصل آباد پولیس نے موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، پولیس کی جانب سے موٹر وے پر کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ عام کررہی ہے، جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

فیصل آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کیلئے موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کیلئے پولیس کی بھاری نفری موٹر وے پر تعینات کی جائے گی۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق موٹر ویز پر کنٹینرز بھی پہنچادیئے گئے ہیں، کمالپور، ڈپٹی والا اور جڑانوالہ انٹر چینجز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کیلئے فیصل آباد پولیس کی نفری ساہیانوالہ اور امین پور انٹرچینج پر بھی پہنچ گئی ہے۔

LAHORE JALSA

Minar e Pakistan

Faisalabad police

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

MOTORWAYS CLOSED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div