راجھستان ميں فوجی مشق کے دوران اچانک ميزائل فائر ہوگيا
بھارتی رياست راجھستان ميں فوجی مشق کے دوران اچانک ميزائل فائر ہوگيا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی مشق کے دوران ميزائل فائرہونے کا واقعہ پوکھران ميں پيش آيا۔ ميزائل ايک طيارے ميں نصب تھا جو اچانک فائر ہوگيا۔
رپورٹ کے مطابق پوکران فیلڈ فائرنگ رینج میں ایک یونٹ کی سالانہ مشق جاری تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ فوجی مشق کے دوران فائرہونے والا ميزائل کاملبہ قريبی کھيتوں ميں گرا۔ واقعے ميں کسی قسم کاجانی يا مالی نقصان نہيں ہوا،تحقيقات جاری ہيں۔
براہموس میزائل غلطی سے فائر ہوا، بھارتی حکومت کا اعتراف
خیال رہے کہ 9 مارچ 2020 کو بھارتی میزائل پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا اور میاں چنوں کے قریب تقریباً 6 بج کر 50 منٹ پر گر کر تباہ ہوگیا۔ مزائل گرنے سے شہری املاک کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
دوسری جانب 16 مارچ کو بھارتی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کو گزشتہ دنوں بتایا کہ پچھلے سال مارچ میں سہواً ایک براہموس میزائل فائر ہو گیا تھا جو پاکستان میں جاکر گرا۔ اس واقعے کی وجہ سے دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان جنگ جیسی صورت حال پیدا ہو سکتی تھی اور اس کے باعث بھارت کو بین الاقوامی برادری کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑی۔
بھارتی ایڈیشنل سالسٹر جنرل چیتن شرما نے دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ بلاشبہ یہ وہ معاملہ تھا جہاں ہمیں عالمی برادری کے سامنے کافی شرمندہ ہونا پڑا۔ یہ میزائل بھارت میں نہیں گرا تھا بلکہ یہ پاکستان میں گرا تھا۔ اس کی وجہ سے جنگ کی صورت حال پیدا ہو سکتی تھی اور اس ملک نے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی۔