پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار افغانستان سے ہارگیا

افغانستان نے پاکستان کا 93رنز کا ہدف 17.5اوورز میں حاصل کیا

پاک افغان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارافغانستان سے ہار گیا۔

شارجہ کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے مہچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بناسکی۔ افغانستان نے پاکستان کا 93رنز کا ہدف 17.5اوورز میں حاصل کیا۔

افغانستان کےمحمدنبی38اورنجیب اللہ زادران17رنزکیساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے احسان اللہ2،عمادوسیم اورنسیم شاہ نےایک ایک وکٹ حاصل ۔

اس سے قبل قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے ڈیبیو کرنے والےصائم ایوب نے محمد حارث کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا،تاہم 17 کے مجموعی اسکور پر حارث 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

نجم سیٹھی ڈٹ گئے، ایشیا کپ ہر صورت پاکستان میں ہو گا

اسی طرح عبداللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ صائم ایوب 17 رنز بنا کر نوین الحق کا شکار بنے جبکہ طیب طاہر 16 رنز پر راشد خان کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کےجارح مزاج اعظم خان بھی بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں 41 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ،اس کے بعد کپتان شاداب خان 12، فہیم اشرف اور نسیم شاہ 2، 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 18 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

افغان ٹیم کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 اور عظمت اللہ، نوین اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی اسکواڈ میں کپتان شاداب خان کے علاوہ محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔

افغانستان کےخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیےقومی ٹیم میں چارکھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جبکہ صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے جونئیرز ڈیبیو کرنے والے چار کھلاڑیوں کو ڈیبیو کیپ دے دیں۔

شان مسعود نے صائم ایوب،شاداب خان نے طیب طاہر، احسان اللہ کو عمر گل جبکہ زمان خان کو فخر زمان نے ڈیبیو کیپ دی۔سینئر کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Pakistan Cricket Board (PCB)

Pak Afghan series

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div