ن لیگ کا عمران خان کے مقامی اورانٹرنیشنل ہینڈلر بے نقاب کر نے کا فیصلہ
مریم نوازتنظیمی کنونشنزاورعوامی اجتماعات کےذریعےعوام تک حقائق پہنچائیں گی
پاکستان مسلم لیگ ن نےحقائق عوام کےسامنےلانےکا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےبیانیےکیخلاف حکمتِ عملی تیارکرلی ۔
اس ضمن مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازتنظیمی کنونشنزاورعوامی اجتماعات کےذریعےعوام تک حقائق پہنچائیں گی۔
مریم نوازپیر کو قصور میں عوامی سطح پر تنظیمی کنونشن کے دوران عمران خان کےمقامی اورانٹرنیشنل ہینڈلرزکوبےنقاب اوراہم حقائق کا انکشاف کریں گی۔
دریں اثنا ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکلات جتنی بھی ہوں وزیراعظم کا مقابلہ کرنےکاجذبہ بلند ہے۔
انہوں نے کہااعلانات ہرکوئی کرتاہےجومیدان میں اُترےاسےشہبازشریف کہتےہیں،پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔
Politics
IMRAN KHAN
MARYAM NAWAZ SHARIF
PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)
تبولا
Tabool ads will show in this div