سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی روکنے کیلئے آرڈیننس جاری کر دیا

نشاندہی پر شہریوں کوانعام ملے گا ،ریڑھی بان پر جرمانہ دس ہزار ہوگا ،بغیر وارنٹ گرفتاری ہوسکے گی
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سندھ میں اشیا خورونوش کی ذخیرہ اندوزی اورمہنگائی روکنے کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا گیا،مہنگےداموں فروخت کی نشاندہی پر شہریوں کوانعام ملے گا، ریڑھی بان پر جرمانہ دس ہزارہوگا ،بغیروارنٹ گرفتاری ہوگی ۔

حکومت سندھ کی جانب سے اشیاء خورونوش ذخیرہ اندوزی روکنے اورقیمتوں کوکنٹرول کرنےکامشن شروع کر دیا گیا ہے، جس کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری کیاگیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق سرکاری ریٹ سے زائد پر فروخت کرنے والےدکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر بیس ہزار،ریڑھی بان کو دس ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

آرڈیننس کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر ضبط کی گئی اشیا کا سرکاری ریٹ پر عوامی آکشن کرنے کا مجاز ہوگا،آرڈیننس کی شقوں کی خلاف ورزی پر مجسٹریٹ کسی بھی فرد کو بغیر وارنٹ گرفتار کرسکےگا۔

آرڈیننس کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیا،سبزی ،پھل ،گوشت ادویات ، سیمنٹ ،اجناس ،روٹی ،نان اور پانی بھی لازمی اشیاء کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

گورنرسندھ کے دستخط کے بعد آرڈیننس صوبے بھرکے لیےنافذ العمل ہوچکا ہے، متعلقہ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہونگےذخ،یرہ اندوزی،مہنگے داموں فروخت کی نشاندہی کرنے والے شہری کو جرمانے کا10فیصد انعام دیاجائےگا۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت اشیا خورونوش کی قیمتوں پرکنٹرول کےحوالےسےاجلاس ہوا۔

چیف سیکرٹری نے کہا منافع خوروں کیخلاف کارروائی اورجرمانےکی حد1لاکھ روپےکردی گئی ہے،دوکان کو30روزکیلئےسیل کرکےتمام اشیاء کی سرکاری نرخوں پرنیلامی کی جائے۔

اس کے علاوہ محکمہ زراعت اورمحکمہ لیبرکے افسران بھی ڈپٹی کمشنرکےماتحت کام کریں گے۔

Sindh Government

ordinance

Price Control

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div