لاہورکی بڑی سرکاری یونیورسٹی میں تاریکی کے ڈیرے
لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں ایک ہفتے سے بجلی بند ہے
لاہورکی بڑی سرکاری یونیورسٹی میں اندھرے چھاگئے۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایک ہفتے سے بجلی بند ہے۔
لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں بجلی بند ہونے سے خواتین کی سب سے بڑی یونیورسٹی کی متعدد کلاسزملتوی ہوگئیں۔جنریٹرزپریونیورسٹی کے چند ڈیپارٹمنٹ کو بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے۔
یونیورسٹی میں ایک ہفتے سےبجلی نہ ہونے باعث بچیوں کی تعلیم کو حرج ہو رہا ہے۔
ترجمان لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے مطابق تکینکی خرابی کے باعث بجلی بند ہے جب کہ لیسکو نے جلد بجلی بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بارش کے باعث بجلی بحالی میں تاخیر کا سامنا ہے، مزید دو روز میں تکنیکی مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔
LESCO
Pakistan Power Crisis
electricity breakdown
lahorecity
lcwu
تبولا
Tabool ads will show in this div