افغانستان کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیےقومی ٹیم میں چارکھلاڑی ڈیبیو کریں گے

کپتان اورمینجمنٹ نے افغانستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوینٹی کیلئے پلیئنگ الیون فائنل کرلی۔

پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ آج کھیلا جائےگا جس کےلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

افغانستان کیساتھ سیریز کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

افغانستان کےخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیےقومی ٹیم میں چارکھلاڑی ڈیبیو کریں گے،صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

ٹیم میں کپتان شاداب خان کے علاوہ محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے خلاف سیریز؛شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کردیاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےسوشل میڈیا پراس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان کھلاڑیوں کے حوالے سے بتا رہے ہیں۔

cricket team

t20 series

Shadab Khan

AFG v PAK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div