حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے تحویل میں لے لیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا ، حسان نیازی کو پچیس مارچ کو کوئیٹہ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا ،

حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے تحویل میں لے لیا،حسان نیازی کو 25 مارچ کو کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا،

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے راہداری ریماںڈ کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ ٓآج صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان Imran Khanکےفوکل پرسن حسان خان نیازی Hasan Khanکی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کردی گئ تھی۔

حسان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں دائرکی گئی ۔

عدالت نے پولیس کو حسان نیازی سےمتعلق ریکارڈ سمیت کل بلا لیا۔حسان نیازی کی درخواستِ ضمانت پرعدالت میں دلائل بھی کل ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیاتھا،عدالت نےچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div