اکشے کمار گھٹنے کی انجری کا شکار، ایکشن سین نہ کرنے کا مشورہ
اکشے کمار اورٹائیگر شراف اپنی آنے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں ایکشن سین کرنے کے دوران اکشے کمار زخمی ہوگئے ۔
بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ کے سیٹ پر چوٹ لگنے کی سبب انجری کا شکار ہوگئے۔ وہ اسکاٹ لینڈ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ ایکشن سین پرفارم کررہے تھے ۔ کہ اسی دوران وہ اسٹینٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔
جس کے بعد انہیں ایکشن سین نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے کھلاڑی کو کچھ وقت کے لیے ایکشن سے دور رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اب فلم کے اسکاٹ لینڈ کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایکشن سین تو نہیں کرنے پڑیں گے، تاہم وہ فلم کی عکس بندی کو شیڈول کے مطابق کرنے کے لئے اپنے مختلف سین کو کلوز اپ شوٹ کروایں گے۔
کچھ دن قبل ہی بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کے ہدایات کار علی عباس ظفر نے فلم کی شوٹنگ کے کچھ مناظر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
جس میں ایکشن کے بھرپور مناظر کو دیکھانے کے لئے اسکاٹ لینڈ کی لوکیشن میں ٹینک، گولہ بارود اور دیگر ہتھیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کی۔
جبکہ اس فلم کا ایک اسپیل بھارت میں شوٹ کیا جا چکا ہے۔ جبکہ بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شراف بھی ایکشن سین کی کچھ ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کررہے ہیں۔