پنجاب کےمختلف شہروں میں برسات نے جل تھل ایک کردیا
پنجاب (Punjab)کے مختلف شہروں میں برسات نےجل تھل ایک کردیا۔رات بھروقفے وقفےسےبارش (Rain)کا سلسلہ جاری رہا۔
پنجاب بھرمیں بارشوں کا سلسلہ جاری ہےنشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بورے والامیں طوفانی بارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔ہزاروں ایکڑپرگندم کی تیارفصل شدیدمتاثر،کسان پریشانی میں مبتلا ہیں۔
بارش برسانے والا سسٹم کراچی ميں داخل،الرٹ جاری
ملتان میں بارش کےبعد سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنےلگیں۔ادھرقصوراور گردونواح میں بھی موسلادھاربارش سےگندم کی تیارفصل کونقصان پہنچا ہے۔
جبکہ فیصل آباد میں رات بھربارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری رہا۔جس سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔
بھکراورگردونواح میں پانچ گھنٹےتک برکھا رت برسی،بارش سےبجلی کےمتعدد فیڈرٹرپ کرگئے۔
موسلا دھار بارشیں ،محکمہ موسمیات خبردار کردیا
وہاڑی میں بارش اورٹھنڈی ہواؤں سےموسم خوشگوارہوگیا،بارش سےطلبہ کو اسکول جانےمیں مشکلات کا سامنا ہے۔دنیاپوراورمیلسی میں بارش کےبعد شہرکی شاہراہیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔