ایڈ شیران اپنی بیوی کے ٹیومر کا بتاتے ہوئے رو پڑے
ایڈ شیران کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری The Sum Of It All ڈیزنی پلس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 3 مئی سے اسٹریم کی جائے گی۔
پہلی بار، عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی۔ ڈیزنی پلس پر اسٹریم کی جانے والی ایڈ شیران کی زندگی پر پیش کی جانے والی ڈاکیومنٹری کو 4 اقساط پر مبنی ہے ۔ جس میں سپر اسٹار کی زندگی کے نشیب و فراز اور جدوجہد کو دیکھایا گیا ہے۔
4 حصوں کی سیریز میں ایڈ شیران کی مشہور ہٹ ویڈیوز کے بی ٹی ایس کو دیکھایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایڈ کے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ لیے گئے ان کی زندگی کے لمحات کو شیئر کیا جائے گا۔
ایڈ شیران The Sum Of It All کی ہر قسط میں، ایڈ کو ایسے موضوعات اور جذبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا زیادہ تر لوگ تجربہ کرتے ہیں۔ ڈاکیومنٹری میں یہ دیکھایا گیا ہے کہ وہ کیسے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے گانوں کے بول لکھتے ہیں۔ ان کی زندگی میں کیا اتار چڑھاو آئے اور وہ مشکلات کے دور سے کیسے گزرے ۔ اپنے مشکل ترین دور میں گلوکار نے کیا دریافت کیا؟؟
ڈاکیومنٹری کے ٹریلر میں ایڈ کی آنکھوں میں اپنی بیوی Cherry Seaborn کے ٹیومر کا بتاتے ہوئے آنسو آجاتے ہیں ۔ کہ چیری کو ان کے دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران ٹیومر ہوا، اور اس ٹیومر کی ٹریمنٹ بچے کی پیدائش کے بعد ہی ممکن تھی۔
ایڈ نے ڈاکیومنٹری میں اپنے قریبی دوست جمال کی موت کا بھی ذکر کیا کہ اس کی موت نے انہیں کتنی تکلیف دی اور تنہا کر دیا۔
ایڈ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بھی 2022 میں پیش آنے والے ان کی زندگی کے مشکل ترین دور کا ذکر کیا۔
ایڈ اور چیری سیبران کی دو بیٹیاں لیرا اور جوپیٹر ہیں ۔