موسلا دھار بارشیں ،محکمہ موسمیات خبردار کردیا
ملک بھربارشوں (Rain)کاسلسلہ جاری ہے کہیں بادل برس رہے ہیں تو کہیں اولے پڑ رہے ہیں۔برفباری نے بھی جاتی سردی کوروک لیا ہے۔
بلوچستان کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اورژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نےرمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنےکی پیشگوئی کردی
آواران ، چمن ، زیارت سمیت دیگرعلاقے شدید ژالہ باری اور بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے علاوہ رکھنی ،بارکھان، ہرنائی، لسبیلہ، بولان، ڈھاڈر اورمچھ میں بھی بارشیں اورژالہ باری ہورہی ہے۔
کراچی میں رات گئےمختلف علاقوں میں ہلکي بارش سےموسم خوشگوارہوگيا۔ محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا،اسلام آباد پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بارشوں کی دھواں دھارانٹری،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اُدھرشمالی بلوچستان،کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہےجبکہ شمالی بلوچستان میں چندمقامات پرموسلادھاربارش کابھی امکان ہے۔