خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیئے گئے

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے پی ٹی آئی کی وارنٹ معطلی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا

خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیئے گئے۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی وارنٹ معطلی کی درخواست کو ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔پچھلی سماعت پر سینئیر سول جج رانا مجاہد کامران نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ 29 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے جاری کیے تھے۔

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع کی تھی۔

پاکستانی سیاست میں عمران خان جیسا فراڈیا اوردہشتگرد نہیں دیکھا، نواز شریف

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی اور عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع ہوگئی۔

گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے تھے اور انہیں 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں 13 مارچ کو سول جج ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ رانامجاہد رحیم نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کر دیئے گئے

عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کو 29 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔14 مارچ کو ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16مارچ تک معطل کردیے تھے،

16 مارچ کو عدالت نے پھر وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 20 مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

PTI

IMRAN KHAN

judicial magistrate Zeba Chaudhry,

threatening Female Judge

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div