افغانستان کیساتھ اچھی اورفائٹنگ سیریزہوگی ،شاداب خان

پی ایس ایل کا معیار بین الاقوامی کرکٹ کے قریب ترین ہے، کپتان قومی ٹیم

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہےکہ افغانستان کےساتھ اچھی اور فائٹنگ سیریز ہو گی۔

دبئی میں پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا افغانستان کی ٹیم کے پاس ورلڈ کلاس پلئیر ہیں جن میں راشد نمایاں ہیں،اس کے ساتھ ایک اچھی اور فائٹنگ سیریز ہو گی ۔

انہوں نے کہاتمام میچز اچھے ہوں گے جس کا کراوڈ کو مزہ آئےگا،نوجوان کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ قدرتی کھیل کھیلیں،ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ملک کی کپتانی کرے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا معیار بین الاقوامی کرکٹ کے قریب ترین ہے۔

شاداب خان نے کہارمضان میں کرکٹ کا میرا پہلا تجربہ ہے،پروفیشنل کھلاڑیوں کو اس کا تجربہ ہونا چاہئے ۔

پاکستان

PCB

Pak Afghan series

shahdabkhan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div