عمران مایوسی کا شکار، ڈیتھ اسکواڈبنانے کاالزام مضحکہ خیز ہے،نگران وزیر اطلاعات

پی ٹی آئی نے ایس اوپیزکی خلاف ورزی کی تو فیصلے پرنظر ثانی کرنا پڑے گی،عامرمیر

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامرمیرنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ تیار کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے، قتل کی سازش مجھے ایک فلم ڈائریکٹر کی کہانی لگتی ہے،وہ ان الزامات کی اوٹ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں ۔

ایک بیان میں عامر میر نے کہاعمران خان کا آئی جی پنجاب اور اسلام آباد پر قتل کی سازش کا الزام بےبنیاد ہے، سینئر پولیس آفیسرز پر قتل کی سازش کا الزام لگانا سنگین جرم ہے،خان صاحب جھوٹے الزامات لگا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہاعمران خان نے جھوٹے الزامات کو تقویت دینے کے لیے جھوٹی کہانی گھڑی، خان صاحب ایسی جھوٹی کہانیاں بنانےکے ماہر ہیں ،یہ ایک حقیقت ہے کہ خان صاحب مایوسی کا شکار ہیں۔

عامر میر نے کہااس ملک میں الٹی گنگا بہتی ہے،قانون کو روندنے والوں کوعدالتوں سے ریلیف مل جاتا ہے ،حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے،پی ٹی آئی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

پاکستان

ImranKhan

Punjab govt

amirmir

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div